ہوسِ زن زر زمین اور غیرت کے نام پر انسان نما سفاکوں کو سفاکیاں

ہوسِ زن زر زمین اور غیرت کے نام پر انسان نما سفاکوں کو سفاکیاں

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن کرائم ڈائری) ہوسِ زن زر زمین

ارض پاک پر ہوسِ زن زر زمین اور غیرت کے نام پر انسان نما سفاکوں کی

سفاکیاں آئے روز بڑھتی ہی جا رہی ہیں، ایسے ہے دل دہلا دینے والے واقعات میں

کراچی میں اہلیہ نے کیا آشنا کیساتھ ملکر خاوند کو قتل، غیر کے نام پر سرگودھا

میں بھائیوں نے دو بہنوں کو سُلایا ابدی نیند، گوجرانوالہ میں رشتہ مانگنے کے

جرم میں لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان لڑکے قتل کر کے کیا ٹکڑے

ٹکڑے اورنعش بہا دی نہرمیں، فیصل آباد میں پسند کی شادی کا بھیانک انجام،

لڑکی کے ورثاء نے سر بازار مار ڈالا پریمی جوڑے کو، گوجرانوالا میں ظالم

شوہر نے بیوی کو بنایا تشدد کا نشانہ، شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی

کیس میں زیرِ حراست ایک اورملزم مارا گیا پولیس مقابلے میں جبکہ جائیداد کی

لالچ میں سرگودھا میں اولاد نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے پاب کیا قاتلانہ حملہ مگر

اہل محلہ نے جرات کا مظاہرہ کرکے اسے بنایا ناکام-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے علاقے محمد علی کالونی

51 بی کی رہائشی خاتون نے اپنے آشنا کیساتھ مل کر شوہر محمد شاہد کو چھری

کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے شوہر کو قتل کرنے

کے بعد لاش پلنگ کے نیچے چھپا دی تھی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی

چھری بھی صاف کر کے رکھ دی تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے

بعد اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا، جہاں میڈیکل

رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتول کو ذبح کیا گیا ہے۔ پولیس نے

ملزمہ کو حراست میں لے لیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا

اور اپنے آشنا کے حوالے سے بتایا کہ سونی نامی شخص سے اس کے تعلقات

تھے، دونوں نے ملکر جاوید کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسے پایہ

تکمیل تک پہنچایا۔

=-.-= بھائیوں کے ہاتھوں دو بہنوں کا قتل

سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے گاؤں مڈھ کے قریب نوجوان محمد ممتاز نے

فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ بہن انور بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ

سلانوالی مکہ کالونی کی گلی نمبر 4 میں غیرت کے نام پر نوجوان کاشف عرف

چاند نے حقیقی بہن کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقعہ سے

فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ سلانوالی اور پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقتول خاتون

خانہ اور دوشیزہ کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں

جنہیں آبائی مقامات پر سپردخاک کر دیا گیا-

=-.-= رشتہ مانگنے پر نوجوان ہوا ٹکڑے ٹکڑے

گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ میں صرف رشتہ مانگنے کے جرم میں لڑکی کے

باپ اور بھائیوں نے نوجوان لڑکے کو ٹکڑے کرکے نہر برد کر دیا۔ پولیس حکام

کے مطابق نوجوان رضوان اپنے رشتے کیلئے طارق نامی شخص کے گھر گیا اور

اس سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، جس پر طارق اور اس کے بیٹے عمر اور

امیر حمزہ طیش میں آ گئے اور انہوں نے رضوان کو قتل کرکے اس کی لاش کے

ٹکرے ٹکرے کر کے بیگ میں ڈال کر نہر میں پھینک آئے۔ رضوان کی گمشدگی

کی اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی

اور ایک ماہ کی طویل جدوجہد شواہد و جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم طارق اور

اس کے دونوں بیٹوں کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا- ملزم

اسوقت ریمانڈ پر ہیں تفیش میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔

=-.-= پسند کی شادی پر پریمی جوڑا سرِ بازار قتل

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے سربازار پریمی

جوڑے کو قتل کر دیا، جبکہ لڑکے کے ورثاء نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا

اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا- تھانہ صدر کے نواحی گاں جھوک موڑ کے

رہائشی شاہد نے 2 سال قبل ارم بی بی کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی

کے ورثاء کو رنج تھا، گذشتہ روز شاہد اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ سید والا

روڈ پر جھوک موڑ کے قریب لڑکی کے ورثاء نے دن ڈیہاڑے سر بازار اندھا دھند

کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے- دوہرے قتل کی واردات سے

علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتول شاہد کے ورثا نے روڈ بلاک کر کے

احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا پولیس نے دوہرے قتل کا

مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

=-.-= بیوی پر بیہمانہ تشدد کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

گوجرانوالا کی ڈی سی کالونی میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس

کے مطابق ویڈیو کی مدد سے خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

گیا۔ پولیس حکام کے مطابق 10 جون کو ملزم نے بچوں کے سامنے اپنی بیوی پر

تشدد کیا تھا۔

=-.-= دلہن سے زیادتی کا ایک اور ملزم مقابلے میں ہلاک

شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا زیرِ حراست ایک اورملزم مبینہ

مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو برآمدگی کے لئے لے جایا

جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے فائرنگ کی اور ملزم

شوکت گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم شوکت کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ

اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دلہن سے زیادتی کے کیس میں 2 روز قبل ملزم عابدی

بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں 12 روز قبل 4

ملزمان نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

=-.-= جائیداد کیلئے اولاد کا ساتھیوں کے ہمراہ پاب پر قاتلانہ حملہ

سرگودھا شہر میں جائیداد کی لالچ میں اولاد نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے پاب پر

قاتلانہ حملہ کر دیا جسے اہل محلہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا

جسکی اطلاع پر پولیس نے کاروائی شروع کر دی، ذرائع کے مطابق سرگودھا

شہر کے علاقہ عزیز کالونی کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم شبیراحمد گجرنے پولیس

کو بتایا کہ اس کا عزیز کالونی میں ایک مکان ہے جس نے اپنے بیٹے عمر شبیر

کو جگہ ملازمت رکھوایا۔ جس نے اپنے بہن بھائیوں اورساتھیوں کے ہمراہ مکان

پر قبضہ کی خاطر قاتلانہ حملہ کرکے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں پھندا

ڈال کر قتل کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے ناکام بنا دیا جس کا کہنا ہے کہ میری

اولاد مکان ہتھیانے کیلئے مجھ پر کئی بارحملہ آور ہو چکی ہے جس کے بیان پر

تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ہوسِ زن زر زمین ، ہوسِ زن زر زمین ، ہوسِ زن زر زمین ، ہوسِ زن زر زمین

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply