ہواوے کی سب سے بڑی جدید ترین ہیلتھ و فٹنس ٹیکنالوجی لیب قائم 0

ہواوے کی سب سے بڑی جدید ترین ہیلتھ و فٹنس ٹیکنالوجی لیب قائم

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این ٹیکنالوجی نیوز) ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب

ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ نے اپنی سب سے بڑی ہواوے ہیلتھ لیب میڈیا

کے لیے کھول دی ہے۔ یہ لیب چین کے شہر ڈنکوان میں سنگ شان لیک میں

واقع اور 4,680 اسکوائر میٹرز پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ

پراجیکٹ کی تیاری پر 200 ملین یوآن لاگت آئی ہے۔ یہ لیب فیلڈ میں موجود

ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی 80 اقسام کی ٹیسٹنگ کی درخواستوں پر اعانت فراہم

کرے گی۔ ہواوے اس وقت متعدد ہیلتھ لیباریٹریاں چلا رہا ہے تاکہ صحت سے

تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کا مطالعہ کیا جا سکے۔ ان میں شیانگ لیب بھی

شامل ہے جو صحت اور فٹنس ٹیکنالوجیز کے لیے جدید استعمال کے کیس پر

توجہ دیتی ہے۔

=–= ٹیکنالوجی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سنگشان لیک ہیلتھ لیب کے قیام کا مقصد عالمی معیار کی ہیلتھ و فٹنس ٹیکنالوجی

آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ بنانا ہے، جو پراڈکٹس کی آر اینڈ ڈی، اسٹینڈرڈز کی آر اینڈ

ڈی، سرٹیفکیشن، نمائش اور انڈسٹری انکیوبیشن سرگرمیوں کے لیے مخصوص

ہے۔ حالیہ برسوں میں ہواوے کے سمارٹ ویئر ایبل اور ہیلتھ بزنس نے کئی جدید

و سائنسی بنیادوں پر صحت و فٹنس کی پراڈکٹس اور خدمات پیش کیں۔ میڈیا کے

لیے مخصوص دن کے موقع پرہیلتھ و فٹنس کے میدان میں ہواوے نے ماضی میں

کی گئی تحقیق کے نتائج بھی پیش کیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس بات کی واضح

تفصیلات پیش کی جا سکیں کہ لیب کس طرح اپنی فنکنشل اور ریسرچ کی ذمہ

داریاں پورا کرے گی۔ ایک نمائش میں تین ملین یوآن کا پلیٹیو سمولیشن لیباریٹری

شامل تھی جو سطح سمندر سے 6,000 میٹرز تک بلند ماحول کو ہو بہو نقل کرتا

ہے تاکہ اس بات کو ٹیسٹ کیا جا سکے کہ آکسیجن کا بھرپور ہونا کس طرح

انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

لیب میں تحقیق کرنے والوں کے لیے ضروری سہولتیں موجود ہیں کہ وہ مختلف

اونچائی اور موسمی حالات کے انسانی جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیمائش

کر سکیں اور تجزئیے کے لیے بلندی کا انتہائی درست ڈیٹا حاصل کر سکیں۔ لیب

میں ایک پیشہ ورانہ آپٹیکل موشن کیپچر سسٹم بھی موجود ہے، جس میں 28 ہائی

اسپیڈ انفراریڈ کیمرے موجود ہیں، جو 10,000 ہرٹز کے پیک سیمپلنگ ریٹ کو

سپورٹ کرتے ہیں، اور اشیاء کی وسیع رینج کی ریکارڈنگ کے قابل بناتے ہیں،

جن میں حرکت کرتی ہوئی گولی جس کی ملی میٹری کی سطح تک درستی سے

ریکارڈنگ شامل ہے۔ انسانی جسم کی حرکت اور بلندی کے ڈیٹا مطالعے کے

ساتھ، ہواوے کو امید ہے کہ وہ اپنی سمارٹ ویئر ایبل پراڈکٹس کے لیے نئے اور

جدید فیچرز تیار کر سکے گا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ہواوے کی لیب کا ایکسرسائز فزیولوجی ریسرچ کا شعبہ بھی کارڈیو پلمونری

فنکشن اور میٹابولزم میٹرز، ہارٹ ریٹ بیلٹس اور ہائی پرفارمنس ٹریڈ ملز سے

آراستہ ہے، جسے ریسرچ کرنے والے VO2 میکس، کیلوری کے استعمال اور

ورک آؤٹ کے دوران ہارٹ ریٹ کی مانیٹرنگ کر سکتے ہیں۔ اس سال میں اب

تک لیباریٹری پہلے ہی تقریباً 192,500 کلو میٹر رننگ کا ڈیٹا حاصل کر چکی

ہے، جو دنیا خط استوا کے گرد ساڑھے چار چکروں کے برابر ہے۔ ہواوے کی

سمارٹ ویئر ایبل پراڈکٹس 100 سے زائد ورک آوٹ موڈز کو سپورٹ کرتی ہیں،

جو سب ان لیبس کی بدولت ہے۔ ان میں پہاڑ پر چڑھنا، پیراکی، ٹیبل ٹینس، گالف

اور ملٹی فنکشنل سپورٹس شامل ہیں۔

ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب ، ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب ، ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب

ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب ، ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب ، ہواوے ہیلتھ فٹنس لیب

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply