Huawei-Logo-

ہواوے ٹیکنالوجیز سے پاکستان میں محفوظ آن لائن ٹرانزیکشن مزید سہل

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) ہواوے ٹیکنالوجیز سے پاکستان

ہواوے ٹیکنالوجیز نے پاکستان میں سیکیور آن لائن ٹرانزیکشنز 2020ء میں

متعارف کرائیں تھیں۔ ہواوے ڈیوائسز کے ذریعے ادائیگی کے یہ محفوظ آسان اور

عمدہ کارکردگی طریقے تھے جو کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو بھی سپورٹ

کرتے تھے۔ یونین پے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی شراکت میں ہواوے کی

موبائل پیمنٹ سروس کے طور پر یہ سروس بینک کے ذریعے ادائیگیوں، QR

پیمنٹ آپشنز فراہم کرتی ہے اور اس میں نیئر فیلڈ کمیونیکیشن (NFC) فون کی

صلاحیت کسی مادی رابطے کے بغیر ادائیگی کا آپشن فراہم کرتی ہے۔ ہواوے پے

کی سہولت کو ہواوے ایپ گیلری سے ویلیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد استعمال کی

جا سکتی اور اس میں بینک کارڈز ( فی الحال این بی پی ورچوئل کارڈز )، لائلٹی

کارڈز، گفٹ کارڈز کاور کوپنز کے آپشن شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اِن میں سے

کسی بھی آپشن کو داخل کرنے کے بعد ایک سادہ QR کوڈ اسکین کرکے فوری،

آسان اور سادہ ٹرانزیکشنز کی جا سکتی ہیں۔ اس کے لیے استعمال کرنے والے کو

پہلے ہواوے ویلیٹ ایپ کھولنے کے بعد QR کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد

قابل ادا رقم داخل کرنے کے بعد ٹرانزیکشن کی تصدیق کی جاتی ہے اور کامیابی

سے ادائیگی ہو جاتی ہے۔ ہواوے پے کی سہولت کسی بھی ایسے مرچنٹ کیساتھ

استعمال کی جا سکتی ہے جن کے QR پر ہواوے پے کا لوگو موجود ہو۔ پاکستان

میں کہیں بھی ادائیگی کا یہ ایک تصدیق شدہ، محفوظ اور توثیق شدہ طریقہ ہے۔ ہر

ٹرانزیکشن کیساتھ جس میں فنگر پرنٹ یا پاس کوڈ کے ذریعے تصدیق یا اینٹی فراڈ

فیچرز کی ضرورت ہو۔ ہواوے پے ٹرانزیکشنز کیساتھ فراڈ کیخلاف وہی تحفظ

حاصل ہوتا ہے جو آپ کو آپ کا بینک اپنا بینک کارڈ استعمال کرنے پر فراہم کرتا

ہے۔ اپنی فنگر ٹپس سے ہواوے ویلیٹ کا تجربہ کیجیے اور ویلیٹ ایپ میں موجود

سٹور کارڈز، ٹکٹس اور کنٹنٹ کی ڈیجیٹائزیشن سے بھر پور فائدہ اٹھائیے اور

ہواوے پے کیساتھ نئی نسل کے ڈیجیٹل یوزر بن جائیے۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ہواوے ٹیکنالوجیز سے پاکستان

Leave a Reply