ہواوے صارفین کیلئے ایپ گیلری میں ارامیکس جدید ترین موبائل ایپ کا اضافہ

ہواوے صارفین کیلئے ایپ گیلری میں ارامیکس جدید ترین موبائل ایپ کا اضافہ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این ٹیکنالوجی نیوز) ہواوے صارفین کیلئے ایپ

ہواوے کے آفیشل ایپ ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم ایپ گیلری ( App Gallery ) نے

حال ہی میں اپنے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو میں ارامیکس موبائل کا اضافہ کیا ہے

جو ارامیکس کی جدید موبائل ایپ ہے۔ ایپ گیلری میں ہونے والا یہ حالیہ اضافہ

ارامیکس کو ایپ کی ٹاپ تھری عالمی مارکیٹ پلیسز میں مقام دلائے گا جس کے

170 ممالک میں ماہانہ 550 ملین سے زائد ایکٹو استعمال کرنے والے ہیں اور

جو اسے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور اس سے باہر کے خطے میں بڑی کسٹمر بیس

سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔

=–= ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ارامیکس موبائل ایپ، استعمال کرنے والوں کو متعدد فیچرز پیش کرتی ہے جو

شپمنٹس کی روانگی، ٹریکنگ اور ڈلیوری کا عمل آسان اور پُرلطف تجربہ

پہنچاتی ہے۔ سمارٹ ڈیوائس پر انسٹال ہونے کے بعد استعمال کرنے والے اپنے

پیکیجز کو رئیل ٹائم میں انٹر ایکٹو میپ کے ذریعے ٹریک کر سکتے ہیں جو ان

کے کنٹری آف اوریجن سے لے کر حتمی مقام پر ڈلیوری تک کے روٹس دکھاتا

ہے۔ ایپ کا حال ہی میں اپ گریڈ کیا گیا ورژن استعمال کرنیوالوں کو اپنے پیکیج

کا ڈلیوری ٹائم شیڈول، ڈلیوری کی لوکیشن کا انتخاب اور متعلقہ نوٹیفکیشنز ایکٹو

کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ہواوے کے استعمال کرنے والوں کے پاس اب شپنگ

سے ڈلیوری تک مزید آپشنز دستیاب ہیں۔ اِس کے علاوہ ارامیکس موبائل کو آل-

اینڈیڈ چیٹ بوٹ کی مدد بھی حاصل ہے جو اسے خطے کا پہلا جدید انٹرایکٹو

کمیونیکیشن چینل بناتا ہے اور جسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پاور بھی حاصل

ہو گی۔

=-،-= بذریعہ چیٹ روبوٹ شپمنٹس ٹریکنگ، شناخت و لوکیشن کی تلاش ممکن

چیٹ روبوٹ کے ذریعے استعمال کرنے والے اپنی شپمنٹس کو ٹریک، شناخت

اور لوکیشن تلاش کرنے سمییت اپنے پیکیج کے اسٹیٹس کے بارے میں نوٹیفکیشن

وصول، ڈلیوری ٹائم مقرر، لوکیشن شیئر اور قریب ترین ارامیکس سینٹر یا

لوکیشن تلاش کر سکتے ہیں جہاں سے وہ اپنے پارسل حاصل کر سکیں یا ڈلیوری

کروا سکیں۔ ادائیگی کے آپشنز کی صورت میں ایپ ایک محفوظ اور سادہ ٹول

فراہم کرتی ہے جو کل چارجز کا مکمل بریک ڈاؤن بتاتا ہے جس میں ڈلیوری کی

فیس اور کسٹمز ڈیوٹیز شامل ہوتی ہیں۔ ایپ گیلری نے اپنی کوششوں کو ڈیویلپرز

کیساتھ کام کرنے پر مرکوز کر رکھا ہے جس میں مقامی و بین الاقوامی ڈیویلپرز

شامل ہیں تاکہ استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی متعلقہ ایپس پیش کی جا سکیں-

=-،-= ہواوے موبائل سروسز( ایچ ایم ایس) صارفین کی آسانیوں کیلئے کوشاں

پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرنے والے ڈیویلپرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے

اور دنیا بھر میں صارفین کو زیادہ چوائسز پیش کی جا سکیں۔ ہواوے موبائل

سروسز( ایچ ایم ایس) کے ایکو سسٹم میں ایپس انٹگریشن کے حوالے سے ایک

تیز لہر آئی ہوئی ہے، جس میں 141,000 سے زائد ایپلیکیشنز دستیاب ہیں جبکہ

4.5 ملین سے زائد ڈیویلپرز رجسٹرڈ ہیں۔

ہواوے صارفین کیلئے ایپ ، ہواوے صارفین کیلئے ایپ ، ہواوے صارفین کیلئے ایپ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply