aurat khahani jtnonline new

ہنگو کی عورتوں پر شاپنگ بین، افغان وکیل خاتون پر حملہ، حرمین الشریفین میں خواتین تعینات

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہنگو، کابل، مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن عورت کہانی ) ہنگو عورتیں شاپنگ بین

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پاسبان دوآبہ نامی تنظیم نے

خواتین پر شاپنگ کرنے کی پابندی عائدکرنے کے پوسٹر لگا دیئے اور دکانداروں

کو عمل نہ کرنے پر جرمانے کی تنبیہ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترک خواتین کا صدر اردوان سے محبت کا منفرد اظہار

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرمعروف تنظیم کے جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے

محرم یا قریبی رشتہ دار کے بغیر خواتین کی شاپنگ کارواج معمول بنتا جارہا

ہے، جو پختون اقدار اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے اوراس سے گناہ

اور فحاشی جنم لے سکتی ہے۔تاجرحضرات نوٹ کر لیں پاسبان دوآبہ اور بڑوں

نے خواتین پر بغیرقریبی رشتہ دار کے بازار میں داخلے کی پابندی عائد کرنے

کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمل نہ کرنے پر دکاندارپر 50 ہزار روپے کا جرمانہ اور

دکان کو 7 روز کےلئے سیل کردیا جائے گا۔ خلاف ورزی دہرانے پر تاجر سے

دکان خالی کروالی جائیگی۔

ملکی قانون کی خلاف ورزی پر تنظیم کی معذرت
——————————————————-

اسی تنظیم نے بعدازاں ایک اور نوٹس جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ

اگر پہلے جاری کردہ نوٹس ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے تو وہ معذرت خواہ

ہیں۔

ممتاز وکیل فوزیہ کوفی کوکابل میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے زخمی کیا

افغان طالبان کےساتھ مذاکرات کےلئے افغان حکومت کی ٹیم کی رکن اور خواتین کے حقوق کی ممتاز وکیل فوزیہ کوفی کوکابل میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔خواتین کے حقوق کی وکیل فوزیہ کوفی کا فوری طور پر بیان سامنے نہیں آیا لیکن ان کے فیس بک پر شائع کی گئی پوسٹ کے مطابق کوفی کو دائیں بازو پر چوٹیں آئی ہیں لیکن کوئی جان لیوا زخم نہیں آیا ۔ فوزیہ کوفی ماضی میں بھی طالبان کےساتھ کئی مذاکرات کے ادوار میں خواتین کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

کوفی افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی مضبوط آواز

کوفی خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے ایک مضبوط آواز رہی ہیں، انہوں نے 2001ءمیں طالبان کی بے دخلی کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کےلئے کاوشیں شروع کی تھیں۔ فوزیہ کوفی پر قاتلانہ حملے کی افغان صدر سمیت امن عمل میں شامل سینئر سیاستدانوں اور افغا نستا ن میں قومی مصالحتی اعلی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے شدید مذمت کی ،جبکہ کئی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مجرموں کو گرفتار اور حملے کے پیچھے مقاصد کا پتا لگانے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے ۔

خواتین مسجد الحرام، مسجد نبوی اور کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات
———————————————————————

حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے نے مزید 10خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا۔تفصیلات کے مطابق یہ تعیناتی حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے جنرل پریزیڈنسی افیئر آف ہولی ماسک کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے کی گئیں ۔حرمین شریفین میں اعلی عہدے پر خدمات دینے والی کمیلیا الدادی کے مطابق خواتین کو انجینئرنگ، ایڈمنسٹریشن اور سپروائزر سمیت دیگر اعلی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین دونوں مساجد میں موجود اہم عمارتوں ، غلاف کعبہ کی تبدیلی، لائبریری اور گیلری سمیت دیگر عمارتوں میں فرائض انجام دیں گی۔

خواتین زائرین کی سہولت کیلئے حرمین شریفین انتظامات کے ادارے کا اقدام
———————————————————————

کمیلیا الدادی کا مزید کہنا تھا چونکہ مقدس مقامات کی زیارت کےلئے آنےوالے زائرین کی نصف تعداد خواتین پر مشتمل ہوتی ہے، اسلئے وہاں پر خواتین افسران کو تعینات کیا جانا لازم بن چکا تھا۔مذکورہ 10خواتین سے قبل گزشتہ برس مارچ میں حرمین شریفین میں ڈاکٹر فا طمہ بنت زید الرشود کو خواتین کے امور کی معاون سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ہنگو عورتیں شاپنگ بین

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply