0

ہنگو ، دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

Spread the love

ہنگو دہشتگردوں کا حملہ

ہنگو (جے ٹی این آن لائن نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں کی جانب سے

سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے با عث پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔پاک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختونخوا

کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیو ر ٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی

گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید ہونیوالے جوان کا نام وقاص اور ان

کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے

فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیو ر ٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی

کارروائی کی گئی.

ہنگو دہشتگردوں کا حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply