0

ہنگو ، حساس اداروں کی کارروائی،خود کش حملے میں ملوث 4دہشت گرد ہلاک

Spread the love

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری‘ حساس اداروں نے ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حساس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت ہنگو میں کارروائی کی جس میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ہلاک دہشت گرد 23نومبر 2018ء کو ہونے والے ہنگو کے علاقے کلایہ میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھے۔

Leave a Reply