0

ہنڈا پولو کپ 2019ء ماسٹر پینٹس بلیک نے جیت لیا

Spread the love

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہنڈا پولو کپ 2019ء کا فائنل ماسٹر پینٹس بلیک نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس،گارڈ گروپ کی ٹیم کو آدھے گول سے شکست دیدی، جبکہ سب سڈری فائنل میں این ایم سٹیٹ نے باڑیز کو 6-5 سے ہرا دیا۔

ہنڈا کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں،ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کے سی ای او اور صدر ہیرونوبویوشیمورا ، مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ممتاز احمد، ڈپٹی مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ندیم اقبال، ہنڈا ٹائون شپ کے سی ای او میر شعیب احمد، لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران احمد نواز ٹوانہ، عمر سید نیازی، ثاقب خان خاکوانی ، ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

فائنل انتہائی دلچسپ رہا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے چکر میں ہی ماسٹر پینٹس /گارڈ گروپ نے گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے چکر میںدونوں ٹیموں کی طرف سے دو دو گول سکور ہوئے جبکہ چوتھے چکر میں ماسٹر پینٹس بلیک نے دو جبکہ ماسٹر پینٹس /گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا۔

میچ4-4 گول سے برابر تھا مگر آدھے گول کے ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج کی وجہ سے ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے جمی لی ہارڈی نے تین اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا جبکہ ہارنے والی ماسٹر پینٹس /گارڈ گروپ کی طرف سے حمزہ مواز خان نے اور نکلوس کروٹی نے دو دو گول سکور کیے۔

ادھر سب سڈری فائنل میں این ایم سٹیٹ نے باڑیز کو 6-5 سے ہرا دیا۔ این ایم سٹیٹ کی طرف سے بلال حئی نے دو، عمر ملہی اور ممتاز نے ایک ایک گول کیا۔ باڑیز کی طرف سے باٹسٹا نے پانچوں گول سکور کیے۔

Leave a Reply