ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث دفترخارجہ کی خاتون افسر اور شوہر جاں بحق

Spread the love

ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث دفترخارجہ کی خاتون افسر اور شوہر جاں بحق ہوگئے ہیں،سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سیکشن میں تعینات تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ خاتون افسر سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سیکشن میں تعینات تھیں، وہ گذشتہ روز اپنے شوہر کے ہمراہ ہنزہ کی سیر کے لئے گئیں تھیں جہاں وہ ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق سیدہ فاطمی کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا اور وہ دس روزقبل ہی فرانس سے لینگویج ٹریننگ مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں

Leave a Reply