فواد فولاد کی دیوار

بھارتی کمنٹیٹر نے فواد عالم کو ‘ہندی فلموں کا ہیرو’ قرار دیدیا

Spread the love

ہندی فلموں کا ہیرو

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے

قومی کرکٹر فواد عالم کا موازنہ ‘ہندی فلمی ہیرو’ سے کردیا۔کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا

بھوگلے نے فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم ہندی فلموں کے ہیرو کی طرح اپنے خلاف چلنے والے

عوامل کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ فواد عالم

کے بارے میں مزید پڑھ رہا ہوں، ایک پرانی ہندی فلم کی طرح جہاں ہیرو اپنے

مقدر کو قبول کرتا ہے اور اسے آخر کار اس کا صِلہ مل جاتا ہے ، جب تقریباً بہت

دیر ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ

کے دوسرے روز سنچری بنانے والے فواد عالم کے لیے شائقین ،لیجنڈز اور

کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔فواد عالم

نے بہترین اسٹروکس، ذہنی مضبوطی اور مشکل پچ پر کھیلنے کا ہنر استعمال

کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے

پل باندھے جارہے ہیں.

ہندی فلموں کا ہیرو

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply