197

ہندوستانی نژاد کرکٹر کی میدان پر ہی موت ہو گئی

Spread the love

نیوزی لینڈ میں ایک طرف جہاں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ

رقم کر دی، وہیں اب نیوزی لینڈ سے ایک انتہائی بری خبر سامنے آئی۔جہاںکھیلنے والے

ہندوستانی نڑاد کرکٹر کی میدان پر ہی موت ہو گئی ۔ مرنے والے کھلاڑی کا نام ہریش گنگا

دھرن ہے، جو گرین آئی لینڈ کرکٹ کلب کی سکینڈ گریڈ ٹیم کیلئے کھیلتے تھے۔33 سالہ

گنگا دھرن کی ڈونیڈن کے سنی ویل سپورٹس سینٹرپر کھیلے جا رہے میچ میں اچانک طبیعت

خراب ہو گئی، انہیں سانس لینے میں پریشانی ہوئی اور وہ زمین پر گر پڑے اور ان کی موت

ہو گئی۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہ گیند بازی کررہے تھے۔

Leave a Reply