ہم وطنوں کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنیوالے فوجی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، میجر جنرل آصف غفور

Spread the love

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارے دل تمام

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کے

شریک ہیں اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں میں ان کے ہمراہ ہیں۔اپنے

پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں فوجی جوانوں نے اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے

تحفظ کیلئے جانیں قربان کیں، وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے تاکید

کی کہ کسی کو بھی کسی بھی طرح اس معاملے کو خراب نہ کرنے دیا جائے۔

Leave a Reply