ہم نے آمروں کو شکست دی ، کٹھ پتلی کیا چیز ہے، آصف علی زرداری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہے پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم کیخلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دے گی ، ہم نے آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی کیا چیز ہے ، شہید بھٹو اور محترمہ شہید بی بی صاحبہ نے ہمیں ڈرنا نہیں سکھایا، ہم اس سوچ کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں جو جمہوریت کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتی ہے ،ہمیں یقین ہے ہم عوام کی طاقت سے اس سوچ کو شکست دیں گے۔ گزشتہ روزپارٹی کے سینئر رہنمائوں ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے زیر قیادت ملاقات کرنیوالے وفد جس میں پلوشہ بہرام، منور انجم، حسن مرتضی، سینیٹر روبینہ خالد، سعدیہ دانش ، بیرسٹر عامر حسن، سردار جاوید ایوب، سربلند خان، سحر کامران، نذیر ڈھوکی ، حافظ نعیم اور دیگر شامل تھے کیساتھ گفتگو میں انکامزید کہنا تھا ماضی میں دو آمروں نے 1973ء کے آئین کو مسخ کرکے پارلیمنٹ کے اختیارات ہتھیا لئے، ہم نے نہ صرف آمر مشرف کو اقتدار سے بیدخل کیا بلکہ آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے جمہوریت دشمنوں سے جمہوری انداز میں حساب برابر کر دیا۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون ہے، یہ پارٹی کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے حوصلے کیساتھ مشکلات کا سامنا کیا اور غیرجمہوری عناصرکو شکست دی، اس موقع پر آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کو مزید بہتر اور متحرک کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply