ہم بہت جلد ہاتھ بھی ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے‘مایاعلی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (فلم رپورٹر) فلم و ٹی وی سٹار اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انشااﷲ ہم بہت جلد ہاتھ بھی ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے۔گزشتہ روز مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ۔مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اِس کے ساتھ ہی ایک امید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مایا علی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشا اﷲ یہ وقت بھی گزر جائے گا، ہم ایک بار پھر سے مسکرائیں گے، ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے۔ اداکارہ نے لکھا کہ گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply