ہم امریکہ کو جتنی عزت دیتے ہیں وہ اس کا حقدار نہیں،حنا ربانی کھر

Spread the love

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی حنا ربانی کھر نے کہا ہے پاکستان کو امریکہ سے روابط بہتر کرنے سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک کےسا تھ تعلقات کو بہتر کرنے چاہیے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پاک امریکہ تعلقات سے متعلق تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا ہم نے کسی ملک کا اسٹریٹجک پارٹر بننے کے بجائے خاموش ریا ست کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا۔ پاکستان کےلئے اہم ترین ممالک اس کے پڑوسی افغانستان، بھارت، ایران اور چین ہیں، امریکہ سے تعلقا ت بہتر بنانے کے بجائے پہلے ان ممالک کےساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔پاکستان ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اسٹریٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔پاکستان میں امریکہ کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں کیونکہ ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔حنا ربانی کھر نے کہا چین نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت مخالف سمت میں جارہی ہے۔

Leave a Reply