ہمیں کوئی ڈرا نہی سکتا ،زرداری، ہم بھٹو والے ای سی ایل سے نہیں گھبراتے،بلاول

Spread the love

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کسی چیز سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت کو کوئی ڈرا سکتا ہے اور نہ جھکا سکتا ہے، اردو میں اس لیے بات کرتا ہوں کہ اسلام آباد میں بہرے، گونگے اور اندھے لوگ رہتے ہیں، میرے گیس فیلڈز یا کوئلے کی کانیں نہیں ، ہم نے ان کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں غریبوں کی ملکیت بنادیا ، آپ کے کہنے سے پاکستان مضبوط نہیں ہوتا، ملک تب مضبوط ہوتا ہے جب عوام خوش ہوں، ہم نے کیا گناہ کیا، ہم نے جو کام کیے وہ آنے والی تاریخ لکھے گی، ہم نے الیکشن جیت کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ کر دیکھا ہے، جس قوم میں ایکا ہو اور اس نے اپنے حقوق سمجھ لیے ہوں تو اس قوم کو کوئی بھی جھکا نہیں سکتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم بھٹو والے ہیں ان کے ای سی ایل سے ڈرنے والے نہیں، پیپلز پارٹی ای سی ایل کی وجہ سے تحریک نہیں عوام کے لیے تحریک چلائے گی، بلا تفریق احتساب ہوگا تو نیب ترمیمی بل کی حمایت کریں گے،بینظیر کی تمام سیاسی زندگی 1973ء کے آئین کی بحالی کیلئے تھی، اب میں کیسے ان قبروں سے غداری کر کے اس آئین پر آنچ آنے دوں، ہم انتقام کی سیاست نہیں ایک نظریہ کی سیاست کے قائل ہیں۔

Leave a Reply