396

’’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘‘ شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت کیلئے پاک فوج کا خصوصی نغمہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی نغمہ ’ہمیں آگے ہی جانا ہے جاری کیا ہے جس کو عمران رضا نے تحریر جبکہ موسیقار صابر علی بگا نے دھن ترتیب دی ہے اور اس گیت کو ننھے گلوکار زائر علی بگا نے گایا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی نغمے کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ہمارے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، قومیں جدوجہد اور یقین محکم سے کامیاب ہوتی ہیں، ہم متحد اور کامیاب ہوں گے اور امن خوشحالی کے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔

Leave a Reply