0

ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی، پریانکا چوپڑا

Spread the love

بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے خاوند امریکی گلوکار نک جونس کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑ کر مداحوں کو حیران کردیا۔

حال ہی میں امریکی شو ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شرکت کی ۔ شو پر میزبان جمی فیلن نے اداکار کا پریانکا چوپڑا جونس کہہ کر استقبال کیا جس پر پریانکا نے کہا جب بھی کوئی مجھے اس نام سے بلاتا ہے تو میں یہی سوچتی ہوں یہ سب کتنا جلدی اور اس طرح ہوگیا۔

’یہ کافی بڑی بات ہے، مجھے چند ماہ قبل اس بات کا اندازہ نہیں تھا یہ اتنی بڑی بات ہوگی‘۔ میں ہمیشہ سے ہی نک کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑنا چاہتی تھی، کیونکہ ہم ایک فیملی ہیں،

میں اس معاملے میں کافی روایتی ہوں‘۔ نک جونس کا نام اپنے نام کیساتھ جوڑنے کا یہ مطلب بالکل نہیں اب ان کی خود کی کوئی شخصیت باقی نہیں رہی ۔

پریانکا نے کہا کہ میری آج بھی وہی شخصیت ہے، بس نک میری شخصیت سے جڑ گئے ہیں۔ بھارت میں اپنی شادی سے متعلق اداکارہ نے کہا ’یہ نک کا خیال تھا ہم بھارت میں شادی کریں، وہ چاہتے تھے میں اپنی دلہن کو اس کے گھر سے ہی لے کر جاؤں‘۔ نک جونس ہندو روایت سے کی گئی شادی کے دوران نہایت دلکش نظر آئے ۔

Leave a Reply