ہمت کرو سامنے آو! نیلم منیر کا چیلنج اور شنیرا اکرم کی حیرت

ہمت کرو سامنے آو! نیلم منیر کا چیلنج اور شنیرا اکرم کی حیرت

Spread the love

لاہور،سڈنی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ہمت کرو سامنے آو

شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے مجھے آج تک

شادی کے لیے کسی نے سامنے آ کر پروپوز نہیں کیا، میں چاہتی ہوں کہ کوئی

باہمت شخص سامنے آ کر پروپوز کرے۔ ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ نیلم منیر

کا مزید کہنا تھا جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ

مجھے شرم آ جاتی ہے۔ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں ہوئی کہ کوئی

مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کر کےآ گے آئے اور

مجھے پروپوز کرے۔ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے یا پھر کسی

دوست کو کہہ کر پروپوز کیا گیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔

=-= حیران ہوں وسیم اکرم میرے بغیر کیسے گزارا کررہے ہیں، شنیرا اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر کی

تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ حیران ہیں وسیم اکرم ان کے بغیر کیسے

گزارا کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں مقیم شنیرا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک

ٹوئٹ میں وسیم اکرم کی تصویر شیئر کی اور کہا میں یہی سوچ رہی تھی 100

روز گزر جانے کے بعد وسیم اکرم میرے بغیر کیا کررہے ہوں گے، پھر مجھے ان

کی یہ تصویر نظر آئی۔ شنیرا کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وسیم اکرم

ہنستے مسکراتے پیلی شرٹ زیب تن کیے پی کیپ پہنے خوشگوار موڈ میں دکھائی

دے رہے ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

روایتی بیگمات کی طرح شنیرا نے لکھا کہ کیا یہ سب جعلی ہے۔؟ ساتھ ہی شنیرا

نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ

مزاحیہ انداز میں وسیم اکرم کو نئی تصویر پر صرف ٹرول کررہی ہیں۔ وسیم اکرم

اور ان کی اہلیہ شنیرا کے مابین سوشل میڈیا پر نوک جھونک تو چلتی ہی رہتی ہے۔

ہمت کرو سامنے آو

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply