ہمایوں سعید بھارتی خاتون

ہمایوں سعید کا بھارتی خاتون کو شادی کی پیشکش پرجواب

Spread the love

ہمایوں سعید بھارتی خاتون

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کے مقبول اداکار ہمایوں سعیدکا پڑوسی ملک بھارت سے

آنے والی شادی کی پیشکش پر ردِعمل سامنے آگیا ۔ حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر

خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں

شادی کی پیشکش کی تھی۔ہمایوں سعید نے بھارتی خاتون کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

مجھے اس قدر پیار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔اداکار نے کہا کہ انشااللہ! شادی کے لیے آپ کو

مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے۔ہمایوں سعید کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے بھارتی خاتون نے کہا کہ

میرے پاس لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔بھارتی خاتون نے کہا کہ خوشی سے میرے آنسو نکل آئے

کیونکہ آپ نے مجھے جواب دیا۔واضح رہے کہ خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں

سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟بھارتی صارف نے کہا

تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔انہوں نے کہا تھا

کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی، میں آپ

سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply