ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں’ماہرہ خان

Spread the love

ہمارے پاس بہترین اداکارائیں

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی

شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی

کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت

کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے۔ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر

سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز

موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر

ہیں، اگر آپ نے گانے ‘ اک پل’ پر ان کا رقص دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ

میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جبکہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز

ہیں۔پسندیدہ اداکارائوں سے متعلق سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اداکاری کی

جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں۔ مجھے اقرا اور سجل کا کام

پسند ہے، اداکارائوں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کر رہی ہیں۔ اداکارائوں

میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کر رہی ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply