ہلالِ شوال، رویت کمیٹی کا اجلاس آج، پوپلزئی عید کل ہونیکا اعلان کر چکے

ہلالِ شوال، رویت کمیٹی کا اجلاس آج، پوپلزئی عید کل ہونیکا اعلان کر چکے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ہلالِ شوال پوپلزئی عید

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو

گا۔ جبکہ پشاور میں امیر جامع مسجد قاسم علی خان مفتی پوپلزئی کل بروز اتوار

عیدالفطر کا منانے کا اعلان کر چکے ہیں-

—————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کو اکھٹا کرنیکی ضرورت نہیں، فواد چوہدری
—————————————————————————-

تفصیلات کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کی صدارت

کمیٹی کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

جبکہ چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقررہ مقامات

پر منعقد ہونگے، جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں

گی۔

مفتی پوپلزئی کا سعودی عرب میں چاند نظر نہ آنے پر کل عید الفطر کا اعلان

ادھر پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی کی جانب سے شوال کا

چاند دیکھنے کیلئے گزشتہ شب اجلاس بلایا گیا تھا۔ جو تاریخی مسجد قاسم علی

خان میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا کہ انہیں ملک کے کسی

حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا آج بروز ہفتہ 30

رمضان المبارک اور عید الفطر کل بروز اتوار بتاریخ 24 مئی کو منائی جائیگی۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

واضح رہے گزشتہ روز ملک بھر میں رمضان المبارک کا 28 واں روزہ تھا، مگر

مفتی پوپلزئی نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا، تاہم سعودی

عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے فوری بعد مفتی پوپلزئی نے بھی شوال کا

چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

چاند نظر آنے کے امکانات کم، محکمہ موسمیات، قمری کلینڈر درست، وزارت آئی ٹی

ماہرین فلکیات اور موسمیات کی رائے میں آج بروز ہفتہ ملک میں شوال کا چاند

نظر آنے کے امکانات کم ہیں، قوی امکان ہے کہ ملک میں عید الفطر 25 مئی

بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا موقف ہے کہ جاری کردہ

قمری کلینڈر ہی درست ہے، جس کے مطابق ملک میں عید الفطر دنیا کے بیشتر

ممالک کیساتھ کل 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

ہلالِ شوال پوپلزئی عید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply