ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام

Spread the love

ایبٹ آباد (جتن ڈسٹرکٹ کاریسپانڈنٹ سردار یاسر احمد) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

Journalist Sardar Yaser Ahmad

وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں

سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی

ٹی سید امین الحق اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی شریک ہوئے، اس موقع پر

وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل احمد، چیف ایگزیکٹیو اگنائٹ عاصم شہریار، ممبر

انٹرنیشنل کوآرڈینیشن اجمل اعوان سمیت اہم شخصیات، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی

تعداد شریک تھی۔ ہزارہ یونیورسٹی کے اشتراک سے وزارت آئی ٹی کے ادارے

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے یہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا

ہے جس کیلئے یونیورسٹی میں 12 ہزار مربع فٹ کی وسیع جگہ مخصوص کی

گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پارک میں آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں

گی تاکہ وہ اس مقام سے بنا کسی رکاوٹ دنیا بھر کی کمپنیوں کو آئی ٹی

مصنوعات اور ٹیکنیکل خدمات فراہم کر کے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کا

حصول یقینی بنا سکیں۔

= یہ بھی پڑھیں= متاثرینِ ابیٹ آباد کے نام کھلا خط —

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی

کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ ٹیکنالوجی پارک کے علاوہ وزارت آئی ٹی

کے تحت ہزارہ یونیورسٹی میں جلد ہی نینشنل انکوبیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے

گا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کا شاندار مستقبل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خود کو ہم

آہنگ کرنے سے مشروط ہے، اس سلسلے میں ہمارا کام آپ کو سہولیات فراہم

کرنا اور آپ کا کام اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنا مستقبل محفوظ اور

تابناک بنانا ہے، بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا نمایاں حصہ بھی ڈالنا ہے۔ سید

امین الحق نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وزارت آئی ٹی کے تحت سمارٹ فون فار

آل منصوبے کا جلد آغاز کریں گے کیونکہ ہم 22 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں

ایک بہترین لیکن 8 سے 12 ہزار مالیت کا فون دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ڈیجیٹل

دنیا سے منسلک ہو سکیں، انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز

پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، طلبہ بھی آگے آئیں اور اپنا حصہ ڈالیں۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ دسمبر 2022ء تک فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز

کیلئے تیاریاں جاری ہیں، اسی طرح کنکٹیویٹی اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی

کے 31 ارب روپے کے منصوبوں کی تکمیل جلد ہو جائیگی۔ انھوں نے مانسہرہ

میں کنکٹیویٹی مسائل کے حل کیلئے پی ٹی اے، موبائل کمپنیوں اور یو ایس ایف

کا مشترکہ اجلاس بلا کر معاملے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ سید امین

الحق نے بتایا کہ یورپ امریکہ کی طرز پر پورے ملک میں پہل کے نام سے

911 ایمرجنسی سروس شروع کرنے جارہے ہیں جس کے تحت ایمبولینس،

پولیس مدد، فائر بریگیڈ، گیس، بجلی اورریسکیو سروسزصرف ایک نائن ون ون

کال سے ممکن ہوں گی۔

=–= ٹیکالوجی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملک

کے معاشی استحکام اور نوجوانوں کی کامیابیوں کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی

مستقبل ہے۔ ملک کے دوردرازعلاقوں میں رابطوں اورانٹرنیٹ فراہمی کیلئے

وزارت آئی ٹی کے منصوبے لائق تحسین ہیں، ہم جہاں دیکھتے ہیں وزارت آئی

ٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ ملتا ہے، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا

وفاقی وزیر آئی ٹی نے علاقے کیلئے کنکٹیویٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کا

تحقہ دیا ہے، آئندہ ہفتے ہم کراچی کو سرکلر ریلوے کا تحفہ اپنی اتحادی جماعت

ایم کیو ایم کے تعاون سے دیں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے جس

تیزی سے وزارت آئی ٹی کام کررہی ہے اس سے امید بندھ چلی ہے کہ ریسرچ

اینڈ ڈویلپمنٹ، تخلیقی صلاحیتوں کی تشخیص اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے

جو اہم اہداف ماضی میں بھلا دیئے گئے تھے وہ نہ صرف پورے ہوں گے بلکہ

پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی اہم ثابت ہوں گے۔

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply