ہزارہ کے ادبی افق پر چمکتے دو ستارے ڈاکٹر فرزانہ اور پروفیسرعادل

ہزارہ کے ادبی افق پر چمکتے دو ستارے ڈاکٹر فرزانہ اور پروفیسرعادل

Spread the love

ایبٹ آباد (سردار یاسر احمد) ہزارہ کے ادبی افق

Journalist Sardar Yaser Ahmad

سرسبز کوہساروں کی سرزمین کے ادبی افق پر چکمنے والے دو ستاروں اور

مقامی ریڈیو چینل کے معروف اور ہردل عزیز براڈ کاسٹرز محترمہ ڈاکٹر فرزانہ

اقبال اور محترم پروفیسر ڈاکٹر عادل سعید قریشی کے پی ایچ ڈی مکمل کر کے

ان کے اعزاز میں ہزارہ براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

کیا گیا، منڈیاں کے ایک نجی کالج میں منعقد ہوئی سادہ مگر پُر وقار تقریب میں

سرپرست ہزارہ براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن محمود جان، سینیئر نائب صدر

عاصمہ ظہور، جنرل سیکرٹری کمال احمد، جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف

جرنلسٹس عاطف قیوم، جنرل سیکرٹری قلندر آباد پریس کلب واصب علی، جنرل

سیکرٹری پرائیویٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک (پین) راجہ قدیر، پروفیسر ملک عدیل

احمد، ڈاکٹر وحید الزمان، عصمت آراء شہناز اور دیگر براڈ کاسٹرز شریک

ہوئے- اس موقع پر ہزارہ براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں معزز

مہمانوں کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر یاد گاری شیلڈز پیش کی گئیں-

=-=ڈاکٹر فرزانہ اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر عادل سعید قریشی ہزارہ کا فخر

Dr Farazana and Professer Adal

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لینے پر ڈاکٹر

فرزانہ اقبال اور ڈاکٹر عادل سعید قریشی کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وہ

ہزارہ کے ادبی افق پر چمکتے ہوئے ستارے ہیں، جو ایبٹ آباد کی درسگاہوں

میں تشنگان علم کو سیراب کر رہے ہیں- مقررین نے مہمانان کی ریڈیو پاکستان

کے ساتھ وابستگی کو ہزارہ کیلئے بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے ریڈیو پاکستان

کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جس نے ایسی قدآور علمی شخصیات کو علم کے فروغ

کے لئے مواقع فراہم کیے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

Dr Farazana and Professer Adal

ڈاکٹر فرزانہ اقبال گرلز ڈگری کالج نواں شہر میں اردو لیکچرار ہیں، انہوں نے

حال ہی میں پشاور یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ہے، ان کے پی

ایچ ڈی مقالے کا عنوان ” مضمون نویسی کے ارتقاء میں خواتین کا کردار” تھا،

اپنے تحقیقی مقالے میں انہوں نے 1897ء سے 1930ء تک خواتین کے لکھے

گئے ہوئے مضامین پر تحقیق کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عادل سعید قریشی ایبٹ

آباد پبلک سکول میں اردو کے معلم ہیں، انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی سے اردو

ادب میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے، دونوں سکالرز گزشتہ بیس سال سے ریڈیو

پاکستان ایبٹ آباد سے بطور براڈ کاسٹر وابستہ ہیں، اور ان کے پروگرموں کو

سامعین کی بہت بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔

ہزارہ کے ادبی افق، ہزارہ کے ادبی افق

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply