ہری پورٹریفک حادثہ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ہری پورٹریفک حادثہ، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Spread the love

ہری پور(سردار احمد یاسر سے) ہری پورٹریفک حادثہ

Journalist Sardar Yaser Ahmad

غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے

نتیجے میں دولہا سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور

کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،

جس کے نتیجے میں دلہے سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی

سے آزاد کشمیر جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہو گئی۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں

جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ ہسپتال

منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ خاندانی ذرائع کا

کہنا ہے دولہا خواجہ مبشر اس کا والد خواجہ منیر ہری پور کے علاقہ خالو میں

عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھے، اور حویلی کہوٹہ میں بارات لینے گئے تھے،

جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور اس کا والد، دادا جبکہ دولہا کے پھوپھا اور

چچا شامل ہیں۔

=-،-= فلائنگ کوچ کی ٹکر، نوجوان جاں بحق، چچا زاد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ مرحبا کالونی کا رہائشی 30 سالہ نور سلام ولد جان

خان محسود موٹر سائیکل پر اپنے چچا زاد بھائی خورشید اقبال ولد معین الدین

محسود کے ہمراہ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی مسافر کوچ نمبر LES-

4646 کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر

مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو

گئے جن میں سے 30 سالہ نور سلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر

پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی و جاں بحق

شخص کی میت کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس نے متوفی نور

سلام کے بھائی غلام رسول محسود کی رپورٹ پر مسافر کوچ کے نامعلوم ڈرائیور

کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ہری پورٹریفک حادثہ ، ہری پورٹریفک حادثہ ، ہری پورٹریفک حادثہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply