ہرسو درود و سلام کی صدائیں، مساجد،گلی محلے اور بازار بنے بقعہ نور 0

ہرسو درود و سلام کی صدائیں، مساجد،گلی محلے اور بازار بنے بقعہ نور

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ہرسو درود

نبی آخرالزماں حضرت محمدْ کا جشن ظہور پُر نور آج ہروز منگل بمطابق 12

ربیع الاول انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس مبارک

ترین دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل

منعقد، جلوس اور ریلیاں برآمد کی جا رہی ہیں، جبکہ سیمینارز اور کانفرنسوں

میں نبی کریم حضرت محمدْ کی سیرت پاک اور اسلام کی سر بلندی کیلئے کی

جانیوالی عظیم جدو جہد موضوع خاص ہے۔ عید میلاد النبیْ کے سلسلہ میں ملک

بھر میں گلی، محلے و بازار سبز جھنڈیوں سے مزئین ہیں، جب کہ شام کے وقت

سرکاری و نجی عمارتوں پر خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں روایتی دیوں

اور موم بتیوں سے چراغاں ہو گا۔

=-،-= دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں کیساتھ

وفاقی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں دن کا

آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر

درود پاک و نعت خوانی کی محافل کے انعقاد سے کیا گیا جسمیں امت مسلمہ کے

اتحاد و یکجہتی، رُشد و ہدایت، اسلامی ممالک اور بالخصوص مملکت خداداد کی

سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگی گئیں- اسوقت ملک بھر میں نبی آخر الزماںْ

کے ظہور پُر نور کی خوشی میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جن کئی

عاشقان رسول اللہ درود پاک کا ورد کر رہے ہیں، تو کئی فضائل سرور کائنات

بیان کرنے کیلئے نعت خوانی میں مگن ہیں، جشن میلاد النبیْ کی مناسبت سے

ملک بھر میں مختلف پکوانوں کی نیاز بھی تقسیم کی جارہی ہے اور یہ سلسلہ

رات گئے تک جارہی رہیگا-

=-،-= گلی ، محلوں اور بازاروں میں بچوں کے رنگا رنگ ماڈل

اس دن کی مناسبت سے بچوں اور بچیوں نے مکہ مکرمہ کا نقشہ دیکھانے کیلئے

گلی، محلوں اور بازاروں میں پہاڑیوں، سرکاری کے روضہ مبارک ماڈل بنا

رکھے ہیں، جن میں اول، دوئم اورسوئم آنے والوں کو مقامی ضلعی انتظامیہ،

مخیر حضرات اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے انعامات دئیے جائیں

گے۔ پولیس کی جانب سے جشن میلاد النبیْ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار

واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں-

=-،-= سیمینارز اور سیرت کانفرنسوں میں تجدید عہد

سیمینارز، سیرت کانفرنسوں میں سرکار دو عالم ْ کے حالت زندگی پر روشنی

ڈالی جا رہی ہے اور فرزندان اسلام تجدید عہد کر رہے ہیں کہ اسلام کی سربُلندی

اور مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کا عکس بنانے کیلئے کوئی

کثر نہ اُ ٹھا رکھیں گے، بھائی چارے کو فروغ دیں گے، تفرقہ بازی سے اجتناب

برتیں گے، برداشت اور صبر و تحمل اور جذبہ ایثا و قربانی کو اپنا شعار بنائیں

گے-

ہرسو درود ، ہرسو درود ، ہرسو درود ، ہرسو درود ، ہرسو درود ، ہرسو درود

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply