فون کالز پر ٹیکس

جولائی میں ہدف سے 21فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں، شوکت ترین

Spread the love

ہدف سے زائد ٹیکس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کی درست

پالیسیوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں، جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی

کاوشوں کا نتیجہ ہے، ایف بی آر اقدامات جاری رکھے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں

ٹیکسوں بارے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام

نے شرکت کی ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں ہدف

سے 21فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں

ایف بی آر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کی درست پالیسیوں کے نتائج

سامنے آرہے ہیں، مالیاتی نظم کی کاوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس بیس

بڑھانے کیلئے مختلف جدید طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ایف بی آر

ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھے۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ایف بی آر

ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھے۔

ہدف سے زائد ٹیکس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply