ہاکی ورلڈ کپ، عماد کے خلاف ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس

Spread the love

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم انتظامیہ کی اپیل پر عماد کے خلاف ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے کر انہیں میچ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے اپنا اہم میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ بھی شرکت کرسکیں گے۔ ورلڈ کپ ہاکی میں عماد بٹ پر ملائیشیا کے کھلاڑی کو زخمی کرنے کی کوشش پر پابندی لگائی گئی تھی۔ دوسری جانب کپتان رضوان سینئر ان فٹ ہونے کی وجہ سے اس میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ان کی جگہ متبادل شامل ہونے والے ارسلان قادر ایکشن میں نظر آئیں گے۔پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی پانے کے امکانات بڑھ جائیں گے، بصورت دیگر کم سے کم مارجن سے ہار کے بعد ہی آگے جانے کا کوئی چانس ہوسکتا ہے۔پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو جرمنی نے ایک گول سے شکست دی تھی۔ جبکہ دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا تھا۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق رضوان سینئر کے نہ ہونے سے نقصان ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دیں۔

Leave a Reply