سوشل میڈیا اْلجھن میں

ہانیہ عامر کے اپریل فول پر مداحوں کی برہمی

Spread the love

ہانیہ عامر اپریل فول

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے اپریل فول کے حوالے سے انسٹا

گرام پر لگائی سٹوری پر مداحوں کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز

ہانیہ عامر نے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک اسٹوری لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی منگنی ہو گئی ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے یہ خبر سننے کے بعد انٹرنیٹ پر مبارکبادوں اور ہانیہ عامر کے منگیتر سے

متعلق پوسٹس کا سیلاب آ گیا۔ہانیہ عامر کی جانب سے بھی متعدد مبارکبادیں اپنے انسٹا گرام اسٹوری

پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا۔مگر اس خبر کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہانیہ عامر کی اگلی

پوسٹ نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا، ہانیہ عامر اپنی منگنی کا اعلان کر تے ہوئے مداحوں کو اپریل فول بنا

رہی تھیں۔ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی منگی کی تردید کرتے ہوئے

کہنا تھا کہ ان کی کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے، جب وہ باقاعدہ منگنی کریں گی تو اس سے بہتر تصویر

اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔دوسری جانب منگنی کی تردید پر ہانیہ عامر پر میمز اور تنقیدی

پوسٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس اپریل فول پر خوب

برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply