ہالی ووڈ کی سپر ہیروز فلم ’ایونجر 4‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

Spread the love

لاس اینجلس (مانیٹرنگ) ہالی ووڈ کی سپر ہیروز فلم ’ایونجر 4‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ا?ئرن مین، تھور، ہلک ، اسپائیڈر مین اور دیگر سپر ہیروز پر مشتمل ہالی ووڈ کی فلم ’ایوینجر ز اینڈ گیم‘ اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائیگی۔فلم کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ’مارویل اسٹوڈیو‘ نے جاری کیا جس کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کا ٹریلر چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ فیس بک پر بھی 59 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔سپر ہیروز فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ہمروتھ، مارک روفالو، ٹام ہولینڈ سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اینتھونی روسو اور جوئے روسو نے سر انجام دیئے ہیں۔رواں سال فلم کے دوسرے سیکوئل ’ایوینجرز: انفینٹی وار‘ نے باکس ا?فس پر ریکارڈ ساز کمائی کی تھی۔

Leave a Reply