ہالی ووڈ، ایک اوراداکار پر جنسی زیادتی کا الزام اورآنیوالی نئی فلیمیں

ہالی ووڈ، ایک اوراداکار پر جنسی زیادتی کا الزام اورآنیوالی نئی فلمیں

Spread the love

نیویارک، لاس اینجلس (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ہالی ووڈ نئی فلمیں

ہالی ووڈ نئی فلیمیں
Actor Kirk Douglas has been accused of abusing actress Natalie Wood

ماضی کی معروف امریکی اداکارہ نیٹلی وڈ کی چھوٹی بہن نے الزام عائد کیا ہے

کہ اداکار کرک ڈگلس نے ان کی بہن نیٹلی وڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لانا وڈ نے کتاب میں لکھا کہ یہ واقعہ امریکی شہر لاس اینجلس میں 1955ء میں

پیش آیا جب میں اور والدہ نے نیٹلی وڈ کو ہوٹل کے مرکزی دروازے پر چھوڑا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے یہ افواہ زیر گردش تھی

کہ اداکارہ نیٹلی وڈ کو کم عمری میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، زیادتی کا

نشانہ بنانے والے اداکار کی عمر نیٹلی وڈ سے دوگنا تھی۔ رپورٹس کے مطابق

اداکارہ لاس اینجلس کے ہوٹل میں اداکار سے ملنے گئی تھیں، جب انہیں زیادتی

کا نشانہ بنایا گیا۔

=-،-= ہالی ووڈ فلم ” ڈائری آف ومپی کڈ “ تین دسمبر کو ریلیز ہو گی

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ” ڈائری آف ومپی کڈ “ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا

تھا۔ فلم تین دسمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ کہانی میں ایک پتلا بچہ جو شہرت کا

خواب دیکھتا ہے لیکن پہلے اسے مڈل سکول کے خطرات سے گزرنا پڑتا ہے،

جب وہ اپنے بہترین دوست راولی کیساتھ بغیر کسی پریشانی کے مڈل سکول کی

زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم گریگ کیلئے یہ کبھی اتنا آسان نہیں

جتنا بظاہر راولی کے لیے ہوتا ہے۔ فلم میں نت نئے واقعات ہیں جو آپ کو فلم

دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلیں گے۔

=-،-= ایکشن، مار دھاڑ سے بھرپور فلم ”ایمبولینس“ دیکھیں آئندہ سال 18 فروری کو

ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم ہالی ووڈ فلم ” ایمبولینس “ کا ٹریلر بھی

گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا‘ فلم اگلے سال 18 فروری کو ریلیز کی جائے گی- فلم

کی کہانی گھومتی ہے ایک بڑی بینک ڈکیتی کے گرد، ایک نوجوان اپنی بیوی

کی جان بچانے کے لیے 32 ملین ڈالر لوٹنے کا منصوبہ بناتا ہے۔ بینک ڈکیتی

میں وہ لاس اینجلس پولیس کے ایک افسر کو گولی مار دیتے ہیں، اور ایمبولینس

میں مرنے والے افسر کو بطور یرغمال بنا کر بھاگ جاتے ہیں۔

=-،-= ” لائٹ ائیر کا “ اگلے برس 17 جون کو پیش کی جائے گی

ڈزنی نے اینیمیٹڈ فلم ” لائٹ ائیر کا “ ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔ فلم اگلے

برس سترہ جون کو پیش کی جائے گی۔ یہ فلم ایک خلائی رینجر بز لائٹ ایئر کی

کہانی بیان کرتی ہے۔ ٹریلر کا آغاز بز لائٹ ایئر سے ہوتا ہے جو ایک تربیتی

مرکز میں موجود ہے اور اسے اپنے مشہور سوٹ میں ملبوس دیکھا جاتا ہے۔

امریکی اداکار کرس ایونز کو اینی میٹڈ سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار کی آواز

دینے کے لیے سائن کیا گیا ہے، کرس ایونز، جو کیپٹن امریکن کے کردار کے

لیے مشہور ہیں، ڈزنی اور پکسر کے “ لائٹ ایئر” میں ہیرو، بز لائٹ ایئر کا

کردار ادا کریں گے۔

ہالی ووڈ نئی فلمیں ، ہالی ووڈ نئی فلمیں ، ہالی ووڈ نئی فلمیں ، ہالی ووڈ نئی فلمیں

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply