72

ہالینڈ کو اب ہالینڈ کے نام سے نہیں پکارا جائیگا، سرکار کا اعلان

Spread the love

ایمسٹرڈم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک نیدر لینڈ کو عرف عام میں ہالینڈ ہے اور

وہ عموما اسی نام سے ہی دنیا میں جانا جاتا ہے۔لیکن اب اسے اس نام سے نہیں

پکارا جا سکے گا، کیونکہ نیدرلینڈ کی حکومت نے یہ نام سرکا ری سطح پر ختم

کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق نیدر لینڈ کی حکومت بین الاقوامی سطح پر

ملک کے تشخص کو ازسرنو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہالینڈ کا نام

ختم کیا جانا بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔حکومت کی طرف سے ایک قانون

منظور کیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوگا۔ پہلے دیگر ممالک،

کمپنیاں، سفارتخا نے وغیرہ نیدرلینڈ کو ہالینڈ لکھتے اور پکارتے تھے مگر اب یکم

جنوری کے بعد اسے ہالینڈ نہیں پکارا جاسکے گا۔اب تک نیدرلینڈ کا بورڈ آف

ٹورازم بھی ملک کو ہالینڈ ہی لکھتا تھا، مگر اس میں سقم یہ تھا کہ ہالینڈ کا نام،

نیدرلینڈ کے 12میں سے صرف 2 صوبوں کی نمائندگی کرتا تھا۔حکومت چاہتی

تھی کہ ملک کا نام پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہو چنانچہ ہالینڈ کو ختم کرکے اب

ملک کا واحد نام نیدرلینڈ ہی کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply