ہارس اینڈ کیٹل شو

کورونا کے باوجود ہارس اینڈ کیٹل شو8اپریل سے 10 اپریل تک منعقد ہوگا

Spread the love

ہارس اینڈ کیٹل شو

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) کرونا وباء کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود پنجاب حکومت نے

ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں شروع کر دیں،ہارس اینڈ کیٹل شو8اپریل سے 10 اپریل تک منعقد ہوگا

،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین نے کورونا کی شدت کے باعث شو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

تاہم اسے کسی خاطر میں نہیں لایا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب ظفر نے ہارس اینڈ

کیٹ شو کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر تیاری کی ہدایات بھی جاری کی

ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک نے ہارس اینڈ کیٹل شوکے انعقاد کیلئے باضابطہ نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا

ہے۔کورونا وباء کی وجہ سے افسران کے وٹس ایپ گروپ میں بحث و مباحثہ جاری ہے۔ افسران کا

کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کرونا پھیلا ہوا ہے۔جبکہ ایک افسر نے لکھا احتیاطی تدابیر اختیار

کریں اور الحمد کا دور کریں، کورونا کچھ نہیں کہے گا ۔بتایاگیا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے لئے

آرگنائزنگ کمیٹیاںبھی تشکیل دے دی گئی ہیںجس میں پرچیز اینڈ فنانس ،بریڈرز ویلفیئر ،اینیمل

،ٹرانسپورٹ ،سٹال مینجمنٹ ، پرائز ،انفارمیشن کمیٹی،سٹال پریپریشن اوروٹرنری ایڈ ،اکوموڈیشن ،

فیڈ اینڈ فوڈ ،انٹرٹینمنٹ ،رنگ کمیٹی،سیکورٹی اوراپیلٹ کمیٹیاںشامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شو میں

جانوروں میں دودھ کی پیداوار اور خوبصورتی کے مقابلے ہوں گے ۔ شو میں حصہ لینے کے

خواہشمندوں کے لئے کورونا ایس او پیز اور اورقواعد و ضوابط بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply