ہائے ری قسمت کیسا وزیراعظم ملک پر مسلط،حسن مرتضیٰ

Spread the love

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے ہائے ری قسمت کیسا وزیراعظم ملک پر مسلط ہے جسے بولنا تک نہیں آتا، عمران خان نے عالمی فورم پر ایک گھنٹے کی تقریر میں ایک بھی کام کی بات نہیں کی۔

وزیراعظم کی دبئی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انکا مزی کہنا تھا نیازی نے آدھی تقریر کرکٹ، آدھی شوکت خانم پر کردی۔

چند منٹ پاکستان پر بات کی بھی تو وطن کی برائی ہی کی، ہر جگہ آمریت کی تعریف اور جمہوریت کی برائی نیازی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

عمران خان نے دبئی میں کھڑے ہوکر پاکستان کو کرپٹ ملک ثابت کرنے کی کوشش کی،

ایوبی آمریت کے گن گا کر جمہوریت کی برائی کر کے عمران خان ثابت کیا کرنا چاہتا ہے

نیازی کو جمہوریت راس نہیں تو ملک کی جان چھوڑ دے۔ یہ ملک جمہوری جدوجہد سے بنا اور یہاں جمہوریت ہی رہے گی۔

Leave a Reply