ہائی ٹیک عمارتوں کے بعد اب45 منزلہ ’ہائی ٹیک‘ جیل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی شہر نیویارک جہاں فلک بوس عمارتوں کیلئے مشہور ہے وہیں

اس کا شمار دنیا کے گنجان آباد ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے، اب نیو یا ر ک کے حکام نے

فیصلہ کیا ہے یہاں دنیا کی سب سے اونچی جیل بنائی جائے جس کی 45 منزلیں ہونگی اور جہاں

مختلف جیلوں میں رکھے گئے قیدی منتقل کیے جائیں گے،یہ جیل اپنی تعمیر سے لیکر سکیورٹی

انتظامات تک، ہر چیز کے اعتبار سے ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگی جو شدید دھما کے اور زلزلے میں

بھی صحیح سالم رہ سکے گی۔ یہ امکان بھی ہے اس میں قیدیوں کو اپنے دور دراز عزیزوں سے بذ ر

یعہ انٹرنیٹ رابطے کی محدود سہو لت بھی دی جائے گی لیکن اس دوران بھی سکیورٹی کو یقینی بنایا

جائے گا۔فی الحال نیویارک کے قریبی جز یرے پر ’’رائکرز آئی لینڈ کمپلیکس‘‘ نامی جیل قائم ہے

جس کا رقبہ 43 ایکڑ ہے جہاں اس وقت 11 مختلف جیلوں سے لائے گئے 7000 قیدی ر کھے گئے

ہیں۔ تاہم اس جیل کو ختم کرکے اس کی جگہ مرکزی نیویارک سٹی میں 45 منزلہ جیل بنانے کا

منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ نیویارک اسٹیٹ کے مزید تین شہروں میں بھی اسی طرح کی

فلک بوس جیلیں بنانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply