Haiko Poet Professor Rais Alvi

ماہر تعلیم، ہائیکو شاعر رئیس علوی کیلئے جاپان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹوکیو(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ہائیکو شاعر رئیس علوی

پاکستان کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری، پروفیسر رئیس علوی کو پاکستان جاپان دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر، حکومت جاپان نے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : علامہ اقبال کا 82 واں یوم وفات اور آن لائن خراج عقیدت
——————————————————————————-
ہائیکو شاعری کی کتابوں کے اردو زبان میں مترجم

تفصیلات کے مطابق پروفیسر رئیس علوی کو دیا گیا گیا ایوارڈ، جاپان کی حکومت کی جانب سے دو ممالک کے درمیان بہترین خدمات، پیش کرنیوالے افراد کو دیا جاتا ہے۔ پروفیسر رئیس علوی نا صرف جاپانی شاعری ہائیکو کے معروف شاعر ہیں، بلکہ جاپانی شعراء کی معروف ہائیکو شاعری کی کتابوں، کے اردو زبان میں مترجم بھی ہیں۔

جاپانی کلچرل پروگراموں میں مرکزی کردار

پروفیسر رئیس علوی پاکستان میں ہائیکو کے ہونیوالے مشاعروں، میں باقاعدگی سے شرکت بھی کرتے رہے ہیں، اور جاپانی کلچرل پروگراموں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشیمتسو نے، پروفیسر رئیس علوی کے لیے یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر، خصوصی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔

قارئین: کاوش اچھی لگے تو، شیئر کریں، اپڈ یٹ رہیں فالورز بن کر، شکریہ

اس موقع پر ماہر تعلیم اور شاعر پروفیسر رئیس علوی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی وہ جاپانی زبان اور جاپانی شاعری کو فروغ دینے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہائیکو شاعر رئیس علوی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply