ہائیکورٹ کاحکم ہوا میں ،پرائیوٹ سکولوں میں پرانی فیسوں کی وصولی جاری

Spread the love

صوبائی دارالحکومت کے پرائیوٹ سکولز ہا ئیکو رٹ کی جانب سے فیسیں کم کر نے کے واضح احکامات کے باوجود پرانی فیسوں کی وصولی کا کام دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکو ل مالکان نے ہائی کورٹ کے احکامات ہوامیں اڑادئیے ،دوسری طرف محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے زائد فیسوں کی وصولی کی شکایات کے حوالے سے ایک شکایت سیل قائم کردیا گیا ہے جس کو 90فیصد شکایات صرف لاہور کے سکولوں کی طرف سے موصول ہوئی ہیں جبکہ دس فیصد شکایات لاہور کے باہر کے اضلاع سے موصول ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب عدالت سے حکم آیا تھا تو اسی وقت محکمہ نے شکایت سیل قائم کردیا تھا اب والدین کا کام ہے کہ وہ اس میں اپنی شکایات درج کروائیں ان کی تحریری شکایات کی روشنی میں ہی محکمہ ایسے سکول مالکان کیخلاف قانونی کاروائی کرے گا۔ اس حوالے سے مختلف پرائیوٹ سکولوں میں زیر تعلیم بچو ں کے والدین سے جب بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تو اپنا فریضہ انجام دیدیا ہے اب یہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی ذمے داری ہے کہ وہ کاروائی کرے اگر والدین اس حوا لے سے تحریری شکایات کریں گے تو پھر سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ محکہ والدین کے کندھوں کو استعمال کرنے کی بجائے اپنے طور پر تحقیقات کرکے سکولوں کے مالکان کو عدالتی حکم کی پابندی کے قانون پر عمل درآمد کروائیں ۔

Leave a Reply