ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر ) ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار

سپریم کورٹ نے کرونا کے باعث ہائی کورٹس کی جانب سے قیدیوں کی ضمانتوں

پر رہائی کے تمام فیصلے معطل کر دئیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس

دئیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم

دیا، ہائی کورٹس سوموٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا

کہ آفت میں لوگ اپنے اختیارات سے تجاوز کریں۔

=—= سپریم کورٹ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے گائیڈ لائن دے، حکومت

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے

سے ہائی کورٹس مختلف فیصلے دے رہی ہیں، مدعی کے اعتراضات کوئی نہیں

سن رہا، سپریم کورٹ کرونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے

سے گائیڈ لائن طے کرے۔

=—= شکایت کنندہ کے جذبات کیا ہونگے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے ملزمان کے علاوہ

سب کو رہا کردیا، ایسی صورت میں شکایت کنندہ کے جذبات کیا ہوں گے۔ عدالت

نے وفاق، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جی اسلام آباد، انتظامیہ صوبائی سیکرٹری داخلہ،

آئی جیز جیل خانہ جات، اے این ا یف، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور ایڈووکیٹ جنرل

گلگت بلتستان کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔ شیخ

ضمیر حسین عدالتی معاون ہوں گے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار

Leave a Reply