مسلم لیگ(ن) کا منی بجٹ، ہائیرایجوکیشن آرڈیننسزکو چیلنج کرنے کا اعلان

Spread the love

ہائیرایجوکیشن آرڈیننسز چیلنج

ملتان (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ اور ہائیر ایجوکیشن آرڈیننس

عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل

سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھاآج پورا پاکستان اس حکومت کی سزا کاٹ رہا ہے، 90 دن میں جنوبی

پنجاب صوبہ بننا تھا، آج نام و نشان تک نہیں، ہم نے جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبے سے متعلق

ترمیمی بل 2 سال سے جمع کرار کھا ہے۔ملکی معیشت کو چلانے کیلئے 500 ملین ڈالر آئی ایم ایف

سے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف کی قسط کی خاطر پاکستانی مالیاتی ادا ر ے کو گر و ی رکھوایا

جارہا ہے، آرڈیننس سے سٹیٹ بینک پارلیمان کو جواب دہ نہیں رہیگا۔ پاکستان کی سالمیت پربہت کاری

ضرب لگائی جارہی ہے، 900 ارب کا مالیاتی بل آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیاگیا، منی بجٹ کو

پارلیمان سے پاس کرانا لازمی ہے۔ ایوان صدر کو پاکستان آرڈ یننس فیکٹری بنادیاگیا، پارلیمنٹ کو

بلڈوز کرکے 900 ارب کے ٹیکس لگائے جارہے ہیں جبکہ آج ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر حملہ کیا گیا

تاہم مسلم لیگ ن منی بجٹ اور ہائرایجوکیشن آرڈیننس کوعدالت میں چیلنج کرے گی۔

ہائیرایجوکیشن آرڈیننسز چیلنج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply