گیس نایاب، فیکٹریاں، چولھے بند، صنعتکار، گھریلو صارفین پریشان

صنعتوں، سی این جی سٹیشنز،پاور پلانٹس کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

Spread the love

گیس کی فراہمی بند

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں کے لئے گیس لوڈ

منیجمنٹ پلان کی تجاویز منظور کرلی ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا

تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کووفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر

صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رواں موسم سرما کے دوران گھریلو اور

کمرشل صارفین کو گیس بحران سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ کابینہ کی کمیٹی نے کیپٹو

پاور ، جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو 2ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز

منظور کرلی ہے۔کابینہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی

ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ اور سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی فراہمی جاری رکھنے

پر اتفاق کیا گیا ہے ، گیس کی رسد سے متعلق تجاویز آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔

ایکسپورٹ اور سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی فراہمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، گیس

کی رسد سے متعلق تجاویز آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply