گیس معاملہ، حماد اظہر نے مناظرے کا چیلنج دیکر سب کو حیران کردیا 0

گیس معاملہ، حماد اظہر نے مناظرے کا چیلنج دیکر سب کو حیران کردیا

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) گیس معاملہ، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے ایل این جی اور گیس کے معاملے پر نجی ٹی وی

چینل کے اینکر پرسن کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے- مائیکروبلاگنگ ویب

سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی ٹی وی چینل کے

پروگرام اینکر شاہ زیب خانزدہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی گیس

کے معاملے پر ایک غیر جانبدار اینکر اور آزاد ماہرین کے ہمراہ مجھ سے

مناظرہ کر لیں، مسلسل روک ٹوک، مداخلت، آواز کے کنٹرول اور ٹیلی پرامپٹر

پر پہلے سے تیار شدہ سکرپٹ پڑھنے کی بجائے عوام کو آزاد بحث سننے اور

فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔

=-،-= حماد اظہر کو 5 بار بلایا، ایک مرتبہ بھی نہیں آئے، شاہزیب خانزادہ

گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے صحافی اور اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماد اظہر سردیوں میں گیس کے

بحران کے معاملے پر پروگرام میں آنے کا وعدہ کر کے گئے، مگر 5 بار بلانے

کے باوجود بھی نہیں آئے، جس کے بعد پروگرام کے میزبان شاہ زیب خان زادہ

نے حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھائے۔ حکومت کو اپنے 5

سوالات بتاتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی

ٹرمینلز کی کیپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ

لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہونے کا جواب وزیر اعظم، وزیر

توانائی سے لیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے،

جس میں مزید شدت آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس امکان کے پیش

نظر حکومت نے پنجاب کے صارفین کو ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا

ہے۔ اس حوالے سے ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ موسم سرما میں پنجاب میں

گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی، ایل این جی کی فراہمی

کا تخمینہ 92 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر میں گھریلو

صارفین کو 26 ارب 86 کروڑ روپے، جنوری میں 42 ارب 27 کروڑ روپے اور

فروری میں 22 ارب 90 کروڑ روپے کی ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی۔

گیس معاملہ، حماد اظہر ، گیس معاملہ، حماد اظہر ، گیس معاملہ، حماد اظہر

گیس معاملہ، حماد اظہر ، گیس معاملہ، حماد اظہر

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply