شاعر و گیت نگار شکیل بدایونی، مزاحیہ اداکار فرید خاں اور گلوکار اخلاق احمد

شاعر و گیت نگار شکیل بدایونی، مزاحیہ اداکار فرید خاں اور گلوکار اخلاق احمد

Spread the love

اسلام آباد، لاہور( جے ٹی این آن لائن ادبی و شوبز نیوز) گیت نگار شکیل بدایونی

برصغیر پاک و ہند کے نامور شاعر اور گیت نگار شکیل بدایونی کی 105 ویں

سالگرہ آج 3 اگست بروز منگل کو منائی جارہی ہے، وہ 3 اگست 1916ء کو

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پیدا ہوئے شکیل بدایونی نے دل میں اتر جانے والے

سو سے زائد گیت اور غزلیں لکھیں، فلم ” مغل اعظم ” کے مسحور کن گیت بھی

ان کی شاعری کا کمال ہیں-

=–= ادب اور شوبز دنیا سے مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بھارتی حکومت نے شکیل بدایونی کو ” گیت کار اعظم ” کے خطاب سے بھی

نواز، ان کے شعری مجموعے نغمہ فردوس، صنم وحرم، رعنائیاں، رنگینیاں اور

شبستاں شامل ہیں، وہ 20 اپریل 1971ء کو وفات پا گئے تھے۔ حق مغفرت فرمائے،

الٰہی آمین-

=-،-= آج فرید خاں کی چھٹی اور اخلاق احمد کی 22 ویں برسی

مزاحیہ اداکار فرید خاں کی چھٹی برسی اور گلوکار اخلاق احمد کی 22 ویں برسی

آج 3 اگست بروز منگل کو منائی جارہی ہے، اداکار فرید خاں نے اپنے کیرئیر کا

آغاز60 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور چالیس برس سے زائد عرصہ

سٹیج اور ٹی وی پر اداکاری کی پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول مزاحیہ پروگرام

ففٹی ففٹی سے انہیں شہرت ملی- وہ 3 اگست 2015ء کو وفات پا گئے تھے جبکہ

گلوکار اخلاق احمد 8 اگست 1946ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے متعدد

فلموں کے لئے گیت گائے، جن میں بندش، آئینہ، دوساتھی، پہچان، زبیدہ، راستے کا

پتھر، لیلیٰ مجنوں، صبح کا تارا، گھونگھٹ، سنگم اور موم کی گڑیا کے نام شامل

ہیں- اخلاق احمد کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 3 اگست 1999ء کو

وفات پا گئے تھے۔ حق دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے- الٰہی آمین،

گیت نگار شکیل بدایونی ، گیت نگار شکیل بدایونی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply