پاکستان سے بھارت لوٹ جانیوالی گیتا آخرکار اپنے خاندان سے جا ملی

پاکستان سے بھارت لوٹ جانیوالی گیتا آخرکار اپنے خاندان سے جا ملی

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن عورت کہانی) گیتا خاندان

پاکستان سے بھارت لوٹ جانے والی گیتا آخرکار اپنے خاندان سے جا ملی۔ 20 سال

قبل گم ہو جانے والی گیتا کا اصل نام رادھا وا گھمیر ہے۔ گیتا کے اہلخانہ کا تعلق

مہارشڑا کے شہر نائیگان سے ہے۔ سماعت اور گویائی سے محروم گیتا 2000ء

میں گھر سے نکلی تھی اور غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں بیٹھ کر پاکستان

پہنچ گئی۔ گیتا جب گم ہوئی تو اس کی عمر نو سال تھی۔ گیتا نامی اس ہندوستانی

لڑکی کو مرحوم عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ نے پال پوس کر بڑا کیا تھا۔

=-= بھارت میں شیطان صفت انسانوں کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ نورا فتیحی

بھارت سابق وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج اور پاکستانی حکومت کی کوششوں

سے اسے واپس بھجوایا گیا تھا۔ بھارت لوٹنے کے بعد گذشتہ پانچ سال میں حکومتی

اداروں اور این جی اوز نے انکے اہلخانہ کی تلاش جاری رکھی۔ درجنوں خاندانوں

نے گیتا کے خوشی رشتہ دار ہونت کا دعویٰ کیا لیکن ناکام رہے، صرف دو کیسز

میں ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے۔ گیتا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکا اصل نام رادھاوا

گھمبیر ہے، اس کے والد سدھاکر واگھمیر کچھ سال قبل چل بسے تھے۔ مینا نے اس

کے بعد دوسری شادی کی۔ گیتا کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اکثر گھر سے بھاگ

جایا کرتی تھی۔ گیتا فی الحال اپنے خاندان کیساتھ نہیں رہنا چاہتی، اس کی ترجیح

آٹھویں کلاس کا امتحان ہے، بعدازاں مہاسٹرا حکومت سے نوکری کی درخواست

کی جائے گی۔

==-== کنگنا پارلیمنٹیرین بنیں تو پتہ نہیں بھارت کیسا؟، سوارا بھسکر

گذشتہ پانچ سالوں میں گیتا شادی کے 25 پر پوزل بھی مسترد کر چکی ہے۔ خیال

رہے بھارت میں گونگے بہرے لوگوں کی دیکھ بھال اور سماجی بہبود کیلئے بنائی

گئی تنظیمیں گیتا کے خاندان کو ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرتی ر ہیں۔ گیتا کو

ریاست تلگانہ کے علاقے ناندیڑ کے بعد دھرم آباد، باسر نظام آباد، سکندر آباد،

پرلی اور بعد ازاں اورنگ آباد لے جایا جائیگا۔ گیتا کی جانب سے جس سٹیشن کے

بارے میں ہلکی سی نشانی بتائی جاتی ہے، اسے بندوبست کرکے وہاں لے جایا جاتا

ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ گیتا کے خاندان کے اسی علاقے میں رہائش پذیر

ہونے کے اشارے ملے ہیں، اور آخر کار اب گیتی اپنے خاندان کو مل گئی ہے۔

گیتا خاندان

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply