افغان طالبان کا قندوز میں خالی کردہ بھارتی قونصل خانے پر قبضہ

ہرات، لشکرگاہ ، تخار ،قندھار میں گھمسان کی جنگ جاری

Spread the love

گھمسان کی جنگ جاری

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) طالبان نے کابل کے اطراف بھی حملے بڑھا دیئے، ہرات، لشکرگاہ ، تخار اور قندھار میں شدید

لڑائی جاری ہے۔ افغان طالبان نے کابل کے قریب حملے میں افغان فورسز کے ایک کمانڈر اور دو گارڈز کی ہلاکت کا دعوی

کیا ہے، دوسری جانب ہرات میں شدید لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے ہرات ائر پورٹ پر بھی حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب ہرات

کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 100طالبان مارے گئے ہیں۔ لشکرگاہ اور قندھار میں

بھی سکیورٹی فورسز اورطالبان میں شدید لڑائی جاری ہے، طالبان پر امریکی فضائی حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھر ترجمان

طالبان سہیل شاہین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان سے متعلق پروپیگنڈا بند کرنا چاہیے، بھارتی

میڈیا سارا دن ایسی باتیں پھیلاتا رہتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔طالبان پر امریکی فضائی حملوں کی بھی اطلاعات

ہیں۔ ادھر ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان سے متعلق پروپیگنڈا بند

کرنا چاہیے، بھارتی میڈیا سارا دن ایسی باتیں پھیلاتا رہتا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

گھمسان کی جنگ جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply