معروف قوال شیر میانداد، اہلیہ اور بیٹی کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) گھریلو ملازمین پر تشدد کا ایک اور واقعہ پولیس نے معروف قوال شیر میانداد اسکی بیوی اور بیٹی کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ۔

بتایا گیا ہے معروف قوال شیر میانداد ،اسکی بیوی نائلہ اور بیٹی ایمل نے 12 سالہ ملازمہ عارضہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ملازمہ عارضہ کی والدہ شمیم اختر نے تھانہ سبزہ زار میں ایف آئی آ ر درج کروادی

جس میں کہا گیا چار ماہ قبل بیٹی کو ماہانہ 6000 ہزار شیر میانداد کے گھر رکھوایا ۔ میری بیٹی کے بال کاٹ کر برہنہ ویڈیو بنا کر دھمکیاں دی گئیں ۔ دو ماہ سے اپنی بیٹی سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔

Leave a Reply