اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے
کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ
کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں
اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 190
فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31
عالمی بینک کا تعلیم، بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے 46 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان
فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق
یکم جولائی سے ہوگا۔ ذرائع نے بتایا گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی
شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے
زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ
لے گی۔
دوسری طرف نیپرانے بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے
دی، منظوری مئی 2019 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا کی
جانب سے بتایا گیا بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی
منظوری دے دی گئی ہے اور یہ اضافہ مئی 2019 کے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی
مد میں کی گئی ہے جبکہ بجلی صارفین پر 2 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے
گا۔