گڈانی میں میٹھے پانی کی فراہمی شروع

Spread the love

صوبہ بلوچستان کے علاقہ گڈانی میں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیرنگرانی آراوپلانٹ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، آزمائشی بنیادوں پرمیٹھے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ،

آزمائشی بنیادوں پر آراو پلانٹ آپریشنل کرنے کی تقریب میں چیئرمین بی ڈی اے میجر ریٹائرڈ اکبر لاشاری اور ڈائریکٹر بی ڈی اے کیپٹن (ر)جاوید شریک تھے،چیئرمین بی ڈی اے کا کہنا تھا اس پراجیکٹ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، گوادر کی ساحلی شہر پسنی اور جیوانی میں جاری دیگر منصوبے بھی اسی طرز پر کامیابی کیساتھ پایہ تکمیل کو پہنچیں گے،

لسبیلہ کی ساحلی تحصیل گڈانی میں بی ڈی اے کمپلیکس کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے 18کروڑ روپے سے زائد لاگت کے منصوبے میں شپ بریکنگ یارڈ سے متعلقہ محکموں کے لئے دفاتر تعمیر کئے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے یہ منصوبے مقررہ مدت سے قبل پایہ تکمیل کو پہنچیں، گڈانی میں واقع پلوں کی تعمیرومرمت کیلئے پی سی ون تیار کی گئی ہیں جلد منظوری کے بعد ان پر بھی کام کاآغازکردیا جائیگا۔

Leave a Reply