گوگل کا پاکستان سمیت 5 ایشیائی ممالک کیلئے 75 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

گوگل کا پاکستان سمیت 5 ایشیائی ممالک کیلئے 75 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) گوگل گرانٹ اعلان

گوگل نے پاکستان سمیت 5 ایشیائی ممالک کے لیے کووڈ-19 ریلیف کے تحت 75

لاکھ ڈالر گرانٹ اور دیگر اقسام کی معاونت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے

گوگل ڈاٹ آر جی کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے یہ اعلان اس لیے کیا ہے کہ وہ

ممالک جہاں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہاں وباء کے

موجودہ بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔ گوگل کا انسان دوست ادارہ Google.org،

یونیسف (UNICEF) کو بھی 15 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ پاکستان،

تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت 5 ممالک میں کرونا وائرس سے نمٹنے

کے لیے درکار فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔

=–= ٹیکنالوجی سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گرانٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے یونیسیف کرونا ویکسی نیشن سینٹرز میں

خواتین ویکسینیٹرز تعینات کرے گا تاکہ پاکستان میں ویکسین لگانے والی خواتین

کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے اور ویکسین کمیونیکیشن کو فروغ دیا جا سکے۔

علاوہ ازیں یونیسیف، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مستقبل میں آنے والی

کرونا وائرس کی نئی لہروں سے ہونے والی ممکنہ اموات میں کمی کے لیے

حکومتوں اور کمیونیٹیز کی مدد بھی جاری رکھے گا۔ مذکورہ اعلان کرتے ہوئے

گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان فرحان قریشی نے کہا ” کرونا وائرس ”

کے کیسز میں حالیہ اضافہ ہمارے نظام صحت پر غیر معمولی دباؤ کا باعث بن رہا

ہے اور گوگل ڈاٹ او آر جی کی جانب سے یونیسیف کے لیے اِس گرانٹ کا مقصد،

اس نازک وقت میں پاکستان کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ ہم معلومات

اور تمام عوامل کی مکمل فراہمی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ تمام

پاکستانی باخبر، مربوط رہیں اور، اس بحران میں محفوظ رہیں۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دوسری جانب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے یونیسیف کی ریجنل ڈائریکٹر

کیرن ہلشوف نے کہا کہ ” ہم گوگل ڈاٹ او آر جی کی جانب سے یونیسیف کے لیے

امداد کی فراہمی پر مشکور ہیں۔ ہم کووڈ-19 ویکسین تک آبادی کی منصفانہ رسائی

اور خدمات تک فراہمی کی صورت میں عالمی وباء کے خلاف انتھک کوششیں

جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سب سے زیادہ توجہ کمزور طبقات پر مرکوڈ کی

گئی ہے۔ کیرن ہلشوف نے کہا کہ ‘ صرف ایک حقیقی عالمی ردعمل ہی ہر بچے

اور ان کمیونٹیز کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے جہاں ہم رہتے ہیں، ہم اپنے

شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اوران کی مہارتوں، جدید حل اور

لچک دار فنڈنگ سے مستفید ہوتے رہیں گے تاکہ خطے میں اور اس کے باہر بھی

وبا کے اثرات کم کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یونیسف کے لیے مذکورہ گرانٹ کے علاوہ، گوگل ڈاٹ او آر جی انٹرنیشنل

فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز ( IFRC ) کو بھی 10 لاکھ

ڈالرز کی اضافی امداد فراہم کررہا ہے تاکہ انڈونیشیا میں آکسیجن اور طبی آلات کی

فوری فراہمی ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ گوگل ڈاٹ او آر جی پاکستان سمیت

جنوب مشرقی ایشیاء میں مقامی سرکاری اداروں اور تنظیموں کو بھی 50 لاکھ

ڈالرز کی امدادی گرانٹ فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ عوامی صحت کے بارے میں

معلوماتی مہمات مفت چلا سکیں۔ گزشتہ برس سے لے کر اب تک گوگل نے

عالمی ادارہ صحت سمیت مقامی حکومتوں کو 2 کرور 70 لاکھ ڈالر سے زائد کی

امدادی گرانٹس فراہم کی ہیں تاکہ سامعین تک ویکیسن کے بارے میں حقائق کی

فراہمی کے اور وباء سے محفوظ رہنے کے پیغامات پہنچائے جاسکیں۔ وباء کے

آغاز سے اب تک گوگل ڈاٹ او آر جی نے ویکسین الائنس کے ذریعے ایشیاء اور

پوری دنیا میں ویکسین کی تقسیم کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ گوگل اپنی توجہ اِس

بات کو یقینی بنانے پر مرکوز کیے ہوئے ہے کہ وہ اپنے ٹولز اور مصنوعات کے

ذریعے پاکستان میں ہر شخص تک معلومات پہنچا سکے۔

گوگل گرانٹ اعلان ، گوگل گرانٹ اعلان ، گوگل گرانٹ اعلان ، گوگل گرانٹ اعلان

Leave a Reply