گوگل کا پاکستان کےلئے یو ٹیوب کے اشتہارات کا لیڈربورڈ 2018 جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گوگل نے پاکستان کےلئے یو ٹیوب کے اشتہارات کا لیڈربورڈ 2018 جاری کر دیا۔یہ لیڈر بورڈ ایسے سرفہرست دس اشتہارات اور برانڈڈ کونٹینٹ پر مشتمل ہے جن کالوگوں نے یوٹیوب پر اس کی مقبولیت یا پروموشن کی بنیاد پردیکھنے کا انتخاب کیا۔یوٹیوب پاکستانی عوام میں نمبر 1 آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کی شہری آبادی میں رسائی 80 فیصد تک ہے۔ یو ٹیوب کے مذکورہ لیڈربورڈ میں ، اس سال، جن برانڈز نے جگہ بنائی اُن میں سرف ایکسل رمضان -2018”ایک نیکی روزانہ“ ( مائنڈ شیئر، لووی اینڈ رو¿ف) ، Goto.com کا اشتہار ” کیا پاکستان انڈیا پر بازی لے گیا؟ “(اولیو ڈیجیٹل )، پیک فرینز اور شان فوڈز کے اشتہارات بالترتیب ”پیک فرینز کیک اپ“(گروپ ایم/اوگلیوی اینڈ ماتھر) اور شان فوڈز کا موضوعاتی اشتہار”ون بریانی ون فیملی“ (میڈیاکام،اوگلوی اینڈ ماتھر )تھے۔اس کے علاوہ لائف بوائے کے اشتہار”ڈاکٹر لائف بوائے بمقابلہ جراثیم قسط 4 “ ( مائنڈ شیئر،لووی اینڈ روف ) ، ”ایرئیل: اوہو نہیں،ہو و ہوو“ ( اسٹارکام/ایڈ کام)، نیسلے سیریلیک :لوری کہانی، ”چندا ماما“ جسے علی نور اور زیب بنگش نے ترتیب دیا ہے (میکسز،/اوگلوی اینڈ ماتھر)، پیپسی کا ”پیپسی بیٹل آف دی برانڈز سیزن 3“،(مائنڈ شیئر،ساچی اینڈ ساچی )، کوکا کولا کااشتہار”کوک اینڈ میوزک“( اسٹارکام،اگلیوی اینڈ ماتھر )شامل تھے۔اس لیڈر بورڈ میں ”فن مٹی سے- پنجاب کے رنگ “ ( والنٹ میڈیا ) نے بھی جگہ بنائی۔ اس لیڈربورڈ میں ’میڈ فار ڈیجیٹل‘، ’یوٹیوب ٹی وی کےساتھ ساتھ کام کرتا ہے، اورملکی آبادی یوٹیوب پر وقت صرف کرتی ہے، جیسے ٹرینڈز شامل تھے۔

Leave a Reply