137

گوگل کا اہم ترین عہدہ چھوڑ کر تانیہ ایدریس ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ بن گئیں

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گوگل سنگاپور میں سینئر ترین عہدے پر فائز پاکستانی ماہر تانیہ ایدریس

نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور اسی بنا پر وہ ملک میں سکونت اختیار کرکے

ڈیجیٹل پاکستان کا اجرا کررہی ہیں۔ تانیہ ادریس ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہی سے قبل گوگل سنگاپور

میں نیکسٹ بلین یوزرز پروگرام کی سربراہ اور چیف آف اسٹاف رہ چکی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت

انہوں نے صارفین اور مارکیٹ کیلئے نئی پراڈکٹس کی تیاری میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔علاوہ ازیں

انہوں نے موبائل پر مبنی صحت و تشخیص کی ایک کمپنی ’کلک ڈائیگنوسٹکس‘ کی بنیاد بھی رکھی

ہے جب کہ وہ امریکی حکومت سمیت دنیا کے 500 اداروں کو مشاورت بھی فراہم کرتی ہیں۔ تانیہ

ادریس نے ایم آئی ٹی سلون سکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کیا ہے۔

Leave a Reply